پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کویت کا آج سے تاحکمِ ثانی تمام پروازیں معطل کرنے کااعلان

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی)کویت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے آیندہ جمعہ سے کویت شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تمام تجارتی پروازیں تاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پروازیں صرف کویتیوں اور ان کے قریبی رشتے داروں کی ملک میں آمد کے لیے محدود ہوجائے گی۔البتہ مال بردار طیارے اس فیصلے سے مستثنا ہوں گے۔

کویت نے ریستورانوں، کیفے اور خریداری مرکز سمیت عوامی جگہوں پر لوگوں کے اجتماعات پر بھی پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کویتی وزیر داخلہ انس الصالح نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کی نصف شب سے تمام پروازیں معطل کردی جائیں گی،پروازوں کو چلانے اور انخلا کے منصوبے کی تفصیل بعد میں جاری کی جائے گی۔انھوں نے واضح کیا کہ نئے کرونا وائرس کی روک تھام کے ضمن میں کیے گئے تمام فیصلے عارضی ہیں اور حالات وواقعات کی مطابقت سے ان میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کی جائے گی۔کویتی وزیر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بعض لوگ طبّی تنہائی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی پاسداری نہیں کررہے ہیں،ایسے لوگ قانونی طور پر قابلِ مواخذہ ہوں گے۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…