جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

کورونا وائرس کا خدشہ،بڑے عرب ملک میں 15 روزہ عام تعطیل کا اعلان،پوری دنیا کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد

datetime 12  مارچ‬‮  2020 |

کویت سٹی (این این آئی )کویت میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر 15 روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا فیصلہ کویتی کابینہ کے اجلاس کے اختتام پر کیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتی ترجمان طارق المزرم نے پریس کانفرنس میں فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں بروز جمعرات 12 مارچ تا 26 مارچ تک عام تعطیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، سرکاری و دیگر ادارے 29 مارچ سے دوبارہ سرگرمیوں کا آغاز کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمعہ 13 مارچ سے تاحکم ثانی تمام تجارتی فضائی پروازیں معطل کردی جائیں گی، صرف کویتی شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جبکہ بیرون ممالک میں موجود طلبہ کو واپس لانے کو یقینی بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام ریسٹورنٹ، قہوہ خانوں بشمول شاپنگ مالز کے فوڈ کورٹس میں داخلے پر پابندی عائد کردی، اس کے علاوہ کلبوں، جیمز اور پرائیوٹ ہیلتھ سینٹرز کو بند کرنے بھی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے وزیر داخلہ اور کابینہ کے دیگر وزراء ، وزارت صحت کے ساتھ رابطے میں رہیں گے، جبکہ وزارت اسلامی امور اور اوقاف عوام میں اجتماعات میں جانے کے خطرات سے آگاہی مہم شروع کرے گی، مساجد و دیگر مذہبی مقامات میں کورونا وائرس کے پھیلاو روکنے میں کردار ادا کرے گی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…