پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

قطر میں لیبر کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہفتے کے سات دن اور ہر روز 12 سے زیادہ گھنٹے کام مگر کام اور محنت کے مطابق اجرت نہیں دی جاتی،رپورٹ میں چشم کشا انکشافات

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے گذشتہ روز جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قطر میں عوامی شعبے، تعمیرات اور گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ قطر میں مختلف تعمیراتی منصوبوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو خاطر خواہ تحفظ حاصل نہیں۔ قطر میں مزدوروں اور لیبر کے حوالے سے بین الاقوامی معیارات کا خیال نہیں رکھا جاتا۔اس کے ساتھ ساتھ عملے کو اس کے متعلقہ کام میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کوئی معقول تربیتی انتظام موجود نہیں جس کے نتیجے میں لیبر مشکل اور پْر خطر حالات میں کام کرنے پر مجبور ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکومت کی طرف سے لیبر کے حقوق کی سنگین پامالیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے جرمانے مقرر کیے گئے ہیں مگر یہ جرمانوں کی یہ معمولی سزائیں کافی نہیں۔ حکومت کی طرف سے جرمانوں کے باوجود کئی مقامات پر مزدوروں کے معاملے میں من مانی کی جاتی ہے۔ یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ قطر میں مزدور پیشہ افراد کو ان کے اضافی اوقات کار کی اجرت نہیں دی جاتی اور سالانہ تعطیلات کے دوران بھی انہیں کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا۔ تعمیراتی شعبوں میں کام کرنے والی غیر ملکی لیبر کو مشکل ترین حالات، گندگی اور خطرے میں کام کرنا پڑتا ہے۔قطر میں گھروں میں کام کرنے والے افراد کے حقوق کی پامالیوں پربھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قطر میں گھروں میں لوگ ہفتے کے سات دن اور ہر روز 12 سے زیادہ گھنٹے کام کرتے ہیں مگر انہیں ان کے کام اور محنت کے مطابق اجرت نہیں دی جاتی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…