برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کے بعد جرمنی میں بھی کرونا وائرس سے ساٹھ سے ستر فیصد آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ ماہرین کو خدشہ ہے کہ جرمنی کی 60 سے 70 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتی ہے۔ انجیلا مرکل نے کہا کہ اس صورتحال میں جبکہ کورونا وائرس کا ابھی تک کوئی علاج موجود نہیں ہے اور حکومتوں کو اس کا
پھیلاؤ روکنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انجیلا مرکل نے کہا کہ جب وائرس موجود ہو اور عوام کے پاس اس کا علاج نہ ہو تو 60 سے 70 فیصد آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کم کر کے نظامِ صحت پر پڑنے والے دباؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ اب تک جرمنی میں 1,565افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔