منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس دنیا بھر میں خوف کی علامت بن چکا ہے، بحرین میں بھی کرونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے، کرونا وائرس کی بحرین میں مزید 77 افراد میں تصدیق ہو گئی ہے، اس وجہ سے وہاں خوف کی کیفیت ہے اور مقامی اور غیر ملکی افراد کی بڑی تعداد گھروں میں محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ بحرین میں کرونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعدااد 189 تک پہنچ چکی ہے۔
بحرین کی وزارت صحت کے مطابق ان 77 تازہ ترین مریضوں میں زیادہ تر لوگ وہ ہیں جنہیں رواں ہفتے کے دوران ایران سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے واپس بحرین لایا گیا۔بحرین میں شادی کے موقع پر دلہا کو مبارک دیتے وقت مصافحہ کرتے ہوئے اس کے ماتھے پر بوسہ دیا جاتا ہے لیکن خوف کا یہ عالم ہے کہ مہمانوں کو یہ روایت پوری کرنے سے روک دیا گیا۔