جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

سب جانتے ہیں پاکستان نے طالبان کو پناہ دے رکھی ہے،سابق امریکی سفیرکی ہرزہ سرائی

datetime 11  مارچ‬‮  2020 |

کابل(این این آئی)افغانستان میں امریکہ کے سابق سفیر رونلڈ نیومن نے کہا ہے کہ افغان سیاسی قائدین ایک دوسرے میں الجھنے کے بجائے قومی مفاد کو اولیت دیں اور اسے ہر صورت مقدم رکھیں۔انھوں نے یہ بات امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں کہی ۔

نیومن نے کہا کہ یہ بات بے معنی ہے کہ انتخابات شفاف تھے یا دھاندلی زدہ، کم لوگوں نے ووٹ دیے یا زیادہ لوگوں نے۔ ہر صورت میں یہ افغانوں کی بنیادی ذمے داری ہے کہ وہ حالات کی نزاکت کو سمجھیں اور ملک کی بہتری کا سوچیں۔انھوں نے کہا کہ افغان رہنماؤں کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ اب امریکہ ان کے مسائل کا حل نہیں بتائے گا بلکہ افغانوں کو خود معاملات طے کرنے ہوں گے۔ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے اور لڑتے رہیں گے تو یہ افغانستان کی تباہی کا باعث بنے گا۔ یہ ان کا قصور ہوگا، نہ کہ امریکہ کا۔صدر اشرف غنی نے ایک بیان میں طالبان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان چھوڑ دیں۔ اس بارے میں سوال پر سابق امریکی سفیر نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان نے طالبان کو پناہ دے رکھی ہے۔ لیکن میں نہیں سمجھتا کہ جب تک افغانستان میں امن ہوگا، طالبان پاکستان چھوڑیں گے۔انھوں نے بتایا کہ ان کی طالبان سے قربت رکھنے والے کچھ لوگوں سے گفتگو ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ طالبان پاکستان میں خود کو آزاد محسوس نہیں کرتے۔تاہم انھوں نے کہا کہ جب تک بین الافغان مذاکرات کے ذریعے حتمی امن سمجھوتا طے نہیں ہوتا، طالبان افغانستان منتقل نہیں ہوں گے کیونکہ انھیں یہ خوف رہے گا کہ کہیں انہیں امریکی فضائی حملوں کا ہدف نہ بنایا جائے۔نیومن نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات کے آغاز میں آٹھ دس روز باقی ہیں۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ معاملات کس طرح آگے چلیں گے۔ افغانستان میں کوئی چیز بروقت نہیں ہوپاتی اس لیے ایسا نہ ہوا تو کوئی زیادہ پریشانی کی بات نہیں ہوگی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…