پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

مسلمانوں کی املاک اور مساجد کو نقصان پہنچائے جانے پر دل گرفتہ ، بھارت مسلمانوں کا قتل عام رکوائے، ایرانی مجلس خبرگان کا مطالبہ

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آ ن لائن ) ایران کی مجلس خبرگان نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم رکوائے جائیں اور ان کا قتل عام بند کیا جائے۔ایرانی مجلس خبرگان نے کہا ہے کہ ہم بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور املاک کو نقصان پہنچائے جانے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ایرانی مجلس خبرگان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کی املاک اور مساجد کو نقصان پہنچائے جانے پر دل گرفتہ ہیں، نئی دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام پر ہر دل افسردہ ہے۔مجلس خبرگان کا کہنا تھا کہ یہ قتل عام اس وقت شروع ہوا جب امریکی صدر بھی بھارت کے دورے پر تھے مگر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر بھارتی میڈیا نے مکمل بلیک آوٹ کیا۔ایرانی مجلس خبرگان کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کو اکسانے میں بھارتی حکومتی اہلکار ملوث ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل ایران کے رہبر اعلیٰ ا?یت اللہ خامنہ ای نے بھی بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے ہندو انتہا پسندوں کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔‘

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…