منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اٹلی کے بعد ایک اور اہم ملک کے آرمی چیف کرونا وائرس کا شکار

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وارسا (این این آئی )پولینڈ کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہ جرمنی کے سفر پرتھے۔ واپسی پران کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی کی تصدیق کی گئی ہے۔

عر ب ٹی وی کے مطابق پولش وزارت دفاع نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ جرمنی میں فوجی اجلاس سے واپسی کے بعد جنرل جاروسلاف میکا کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افسران کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے کہا تھا کہ انہوں نے اٹلی کا سفر کرنے کے بعد احتیاطا برسلز میں واقع اپنے گھر پرخود کودیگر افراد سے الگ تھلگ کردیا تھا۔اطالوی شہریت رکھنے والے ساسولی نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کام کرتی رہے گی اور اپنے فرائض منصبی ادا کرتی رہے گی۔ جمہوریت کی راہ میں ایک وائرس رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ یوروپی پارلیمنٹ نے پیر کے روز کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظراپنی ماہانہ میٹنگ مختصر کردی تھی۔یہ اجلاس فرانس کے اسٹراسبرگ میں پوری پارلیمنٹ میں ہونا تھا لیکن اس خدشے کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا تھا کہ وہاں سفر کرنے سے وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے اٹلی کے آرمی چیف بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…