بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

افغان صدر اشرف غنی اور خودساختہ افغان صدر عبداللہ عبد اللہ نے  اپنے ٹویٹر اکائونٹس  پر ملک کا صدر کسے  قرار دے دیا؟

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)افغان صدر اشرف غنی اور خودساختہ افغان صدر عبداللہ عبد اللہ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹس میں بھی خود کو صدر قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق اشرف غنی اور عبداللہ عبد اللہ نے اپنے اپنے ٹوئٹر اکائونٹس میں آپ کو افغانستان کا صدر لکھنا شروع کر دیا،دونوں کے ٹوئٹر اکاونٹس ویریفائیڈ اکاؤنٹس ہیں،گذشتہ روز افغانستان میں دونوں نے علیحدہ علیحدہ تقریبات میں بطور

افغان صدر حلف اٹھایا۔ذرائع کے مطابق اشرف غنی اور عبد اللہ عبد اللہ دونوں کے صدر بننے کے بعد افغان انتظامیہ پریشان کہ کس کے احکامات بجا لائے جائیں۔ ذرائع  نے بتایاکہ کابل میں سرکاری ملازمین اور افغانستان کی قومی فوج بھی دونوں فریقین سے ہمدردیاں رکھنے کے باعث تقسیم ،گذشتہ روز اشرف غنی نے صدارتی محل میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھایا۔ذرائع کے مطابق عبد اللہ عبد اللہ نے سپیدار پیلس میں بطور صدر حلف اٹھایا،امریکہ نے اپنا وزن اشرف غنی کے پلڑے میں ڈال دیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی نمایندہ خصوصی نے گذشتہ روز اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی،افغانستان میں دو دو صدور،افغان طالبان،داعش،مختلف وار لارڈز اور دہشت گرد گروہوں میں طاقت کے حصول کے لیے کشمکش جاری،طاقت کی کشمکش کے دوبارہ آغاز سے افغانستان میں امن و امان کی صورتحال کے متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ،افغانستان کی موجودہ صورتحال کے امریکہ طالبان معاہدے پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان قومی حکومت میں حالیہ تنازعات افغان صدارتی انتخابات کے بعد شدت سے ابھرے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…