پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے حق میں نعرے کیوںبلند  کئے؟ بھارتی عدالت نے کشمیری طلبا کو سخت سزا سنا دی

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع حبلی کی ایک مقامی عدالت نے انجینئرنگ کے تین کشمیری طلباء کی ضمانت مسترد کر دی ہے جن پر گزشتہ ماہ غداری کا جھوٹا مقدمہ قائم کیاگیا تھا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری طالبعلموںطالب مجید وانی ، عامر محی الدین وانی اور باسط آصف صوفی کی ضمانت کی درخواست حبلی کی پانچویں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشننز جج کے

این گنگادھر نے مسترد کی۔تینوں کشمیری طلباء کو جو بنگلورو کے شمال میں 400 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع حبلی میں کے ایل ای انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں سول انجینئرنگ کر رہے ہیںکو سوشل میڈیا پر پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر گزشتہ ماہ گرفتار کیاگیاتھا۔ تینوں طلباء کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ہے۔شہر کی بار ایسوسی ایشن نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بار کا کوئی بھی رکن کشمیری طلباء کی پیروی کیلئے عدالت میں پیش نہیں ہو گا اور جب بنگلورو سے تعلق رکھنے والے بعض وکلا کرناٹکاہائی کورٹ کے تحفظ میں عدالت میں پیش ہوئے تو انہیں عدالت کے احاطے میں زدو کوب کیاگیا تھا ۔ ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…