پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

دبئی کے ولی عہد نے کینسر کا شکار بھارتی بچے کی خواہش پوری کردی

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک بھارتی بچے کی ملاقات کی خواہش پوری کرکے اسے حیران کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق کینسر کے شکار 7 سالہ بھارتی بچے محمد عبداللہ نے دبئی کے ولی عہد کے نام ایک پیغام بھیجا تھا جس میں اس نے لکھا تھا اس کی آخری خواہش الشیخ حمدان بن محمد آل مکتوم سے ملاقات کرنا ہے۔ محمد عبداللہ کا کہنا تھا کہ

وہ دبئی کے ولی عہد کو اپنے لیے ہیرو سمجھتا اور ایک رول ماڈل قرار دیتا ہے۔ اسے دبئی کے ولی عہد کی کھیلوں بالخصوص گھوڑ سواری اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں دلچسپی بہت پسند ہے۔بھارتی بچے کا کہنا تھا کہ میں انسٹا گرام اور یوٹیوب چینل پر دبئی کے شہزادے کی کھیلوں کی سرگرمیوں پر باقاعدگی سے دیکھتا ہوں۔محمد عبداللہ کا پیغام ملتے ہی دبئی کے ولی عہد نے اسے ملاقات کے لیے بلا بھیجا۔ عبداللہ نے دبئی کیولی عہد کی طرف سے ملاقات کے لیے وقت دینے اور حوصلہ پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر محمد عبداللہ کے والد عبداللہ حسین نے کہا کہ اس کے بیٹے میں کینسر کی علامات دو ماہ قبل سامنے آئیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کینسر اس وقت تیسرے درجے میں ہے اور بچے کی جان بچانے کے لیے مسلسل علاج کی ضرورت ہے۔محمد عبداللہ کو ابھی اسکول کی پہلی جماعت میں ہے گھوڑوں کو بہت پسند کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وہ اپنے گھوڑوں کا مالک بننا چاہتا ہے۔دبئی کے ولی عہد کی طرف سے شرف ملاقات بخشنے پر بھارتی بچہ اور اس کے والدین بہت زیادہ خوش ہیں۔عبداللہ حسین کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ جس شخص کو ہم اپنے سامنے دیکھ رہے ہیں وہ دبئی کے ولی عہد ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…