پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سے آنے والے مسافر کرونا وائرس کی سکریننگ سے مستثنیٰ ، دبئی ائیرپورٹ حکام کا انکشاف

datetime 9  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی) دبئی ائیرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے ،پاکستان سے آنے والے مسافروں کی ابھی اسکریننگ نہیں کی جا رہی۔چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب تک دنیا کے 108 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس سے 3882 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وباء کی صورت اختیار کرنے والے اِس وائرس سے چین کے بعد ایران اور اٹلی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں

جبکہ دنیا بھر میں تجارت اور سیاحت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے اس صورتحال میں کئی ممالک نے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک پر سفری پابندی عائد کر دی ہیں جبکہ متعدد ائیرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ بھی کی جا رہی ہے اس حوالے سے دنیا کے مصروف ترین ائیرپورٹس میں سے ایک دبئی ائیرپورٹ نے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کیں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ائیرپورٹ آنے سے قبل ویب سائٹ سے معلومات حاصل کریں۔حکام کے مطابق ائیرپورٹ پر کئی ممالک کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے اور سعودی عرب، ایران اور بحرین کی پروازیں عارضی طور پر معطل ہیں۔حکام کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ کی پروازیں معمول کے مطابق ہیں تاہم دیگر شہروں کے لیے تمام پروازیں ابھی معطل ہیں۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق پاکستان سے آنے والے مسافروں کی ابھی اسکریننگ نہیں کی جا رہی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مزید نئے 14 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس کا شکار افراد کی تعداد 59 ہوگئی۔وزرات صحت کے مطابق نئے مریضوں میں 4 مقامی اور 3 اطالوی شہری ہے جنہیں آئسولیشن میں رکھا گیا جبکہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر خلیجی ملک قطر نے پاکستان سمیت 14 ممالک سے آنے والے مسافروں کے اپنے ملک میں داخلے پر عارضی پابندی لگادی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…