جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پیوٹن نے طیب اردوان کو 2 منٹ کا انتظا ر کیوں کروایا ؟ دروازے کھولنے سے قبل اندر سے کیا اشارہ کیا گیا جس کے بعد مین  دروازہ کھولا گیا ، انتظار کے دوران ترک صدر نے ایسا کیا کیا؟  ان کے ساتھ  موجود ترک حکام بھی پریشان ہوگئے ، روسی میڈیا نے ویڈیو جاری کر دی

datetime 9  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گزشتہ ہفتے ماسکو کا سرکاری دورہ کیا۔ اس دوران انہیں واضح طور پر توہین آمیز سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ایردوآن کی توہین کی خبر 3 روز تک میڈیا سے چھپی رہی۔ اس لیے کہ باوثوق ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ یہاں تک کہ روس کے ایک سرکاری ٹی وی چینل Россия-1 نے گزشتہ روز ایک وڈیو رپورٹ نشر کی جس میں ایردوآن کو دروازے پر نسبتاً

طویل انتظار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس وڈیو کا دورانیہ 13 منٹ کا ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایردوآن اور ان کے ہمراہ موجود وفد کو کریملن ہاؤس میں ہال کے دروازے پر دو منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ اس کے بعد انہیں داخلے کی اجازت ملی۔ روسی صدر پوتین مہمانوں کے خیر مقدم کے لیے ہال کے دروازے پر موجود ہونے کے بجائے ہال کے اندر موجود تھے۔ لہذا ایردوآن اور ان کے وفد نے ہال کے اندر پہنچ کر روسی صدر سے مصافحہ کیا۔وڈیو میں نیوز بلیٹن کے اینکر نے بھی یہ بات کہی کہ ترکی کے صدر کو بیرونی ہال میں ضرورت سے زیادہ انتظار کرنا پڑا۔ ایردوآن ہال میں اس طرح کھڑے جیسے کوئی مسافر بس میں سوار ہونے کے لیے اس کا منتظر ہوتا ہے۔ اس دوران ترکی کے سرکاری وفد کے بعض ارکان بے چینی کا شکار نظر آئے۔وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک منٹ اور پینتیس سیکنڈ تک انتظار میں کھڑے رہنے کے بعد ایردوآن بیزار ہو گئے اور ان کے چہرے پر تنگی کے آثار نمودار ہوئے۔ اس موقع پر ایردوآن نے دروازے کے باہر موجود ایک سیٹر کی صورت میں اپنی مشکل کا حل تلاش کر لیا اور اس پر براجمان ہو گئے۔ یقینا یہ سیٹر مہمان سربراہان کے لیے نہیں بلکہ کرملن ہاؤس کے ملازمین کے واسطے مختص تھی۔پھر اندر سے ہاتھ کے اشارہ کیا گیا ۔ اس کے چند سیکنڈوں کے بعد جا کر ایردوآن کرب کی حالت سے باہر آئے اور ان کے لیے مرکزی ہال کا دروازہ کھول دیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین نے پیوٹن کی اس حرکت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…