کویت سٹی (این این آئی )کویت میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے واسطے ایک ہفتے کے لیے 7 ممالک کے ساتھ فضائی پروازوں کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویت کی کابینہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سات ملکوں کے لیے فضائی پروازوں کی
آمد ورفت کو ایک ہفتے کے لیے روک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان ممالک میں بنگلہ دیش، بھارتی، سری لنکا، فلپائن، شام، لبنان اور مصرشامل ہیں،بیان میں باور کرایا گیا کہ حالیہ تمام اقدامات کا مقصد شہریوں اور مقیمین کی صحت و سلامتی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ مزید یہ کہ ان اقدامات کے ذریعے کسی فرد، طبقے، شہریت اور کسی ملک کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا ہے۔