نئی دہلی (این این آئی) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فسادات سے متاثرہ علاقوں گوکل پوری، شیوویہاڑ کینالوں سے مزید 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی۔بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف نئی دہلی میں ہونے والے احتجاج پر گزشتہ ہفتے پولیس اور بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا جس کے بعد دارالحکومت کے شمال مشرقی علاقوں میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے جن میں مسلمانوں کی املاک سمیت مساجد کو نشانہ بنایا جب کہ مسلمانوں کو
شناخت کرکے انہیں قتل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے مغربی، جنوب مشرقی علاقوں اور گردونواح میں مزید پرتشدد واقعات کی افواہ پھیلنے سے لوگوں میں افراتفری مچ گئی جس کے بعد بازار بند جب کہ دہلی میٹرو سروس نے 7 میٹرو اسٹیشنز پر سروس بند کر دی۔دہلی پولیس نے فسادات کی خبر وں کو افواہ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور کسی بھی افواہ پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔بھارتی پولیس نے افواہ پھیلانے کیالزام میں 2 افراد کو گرفتار بھی کیا۔