افغانستان کے عوام نے بے پناہ بڑی قربانیاں دی ہیں، امن معاہدے کے بعد افغان حکومت کا بھی ردعمل سامنے آ گیا

29  فروری‬‮  2020

کابل (این این آئی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام فریقین اس معاہدے کی پاسداری کریں گی۔کابل میں چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور دیگر حکام کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ نائن الیون کے سانحے نے ہمیں یکجا کیااور مشترکہ قربانیوں سے باہمی طور پر منسلک ہوئے۔

اشرف غنی نے کہا کہ ہم افغان حکومت اور عالمی برادری طالبان کے ساتھ تنازع کا حل چاہتے ہیں، ہم امن قائم کرنے کے لیے سیاسی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ ہم نے مقابلہ کیا ہے اور ہماری معیشت میں صلاحیت ہے، اسی طرح ہماری ریاست کے پاس بھی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہاکہ اتفاق رائے کے لیے جرگہ اور دیگر راستے اپنائے گئے اور ہم ایک اسٹیک ہولڈر سوسائٹی بن گئے، ہمارے نتیجہ خیز گفتگو باہمی رابطوں اور آئین اور آزادی اور قومی شناخت میں بدل گئے۔افغان صدر نے کہا کہ 2018 کی تاریخی جنگ بندی کے دوران ہمارے معاشرے نے شان دار مستقبل کے جانب عملی مظاہرہ کیا اور ہزاروں طالبان جنگجووں کے ساتھ بغیر کسی ناخوش گوار واقعے کے مذاکرات ہوئے۔افغانستان میں امن کے قیام کے لیے گزشتہ برسوں میں ہونے والی کوششوں کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے علما امن کے چمپئن ہیں، ہمارے علما نے 2018 کی جنگ بندی کے لیے راستہ بنایا، امن اور جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے فتویٰ جاری کیا اور طالبان نے اس کو تسلیم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مستحکم ملک اور ہمارے مستقبل کے لیے امن ضروری ہے اور 40 سال کی کشیدگی کا خاتمہ ہمارے معاشرے کا بنیادی مقصد ہے اور امن عمل ہے اس مقصد کے لیے ضروری ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ امن پر قومی اتفاق رائے ہوگی، یہ عزم پانچ سال کی مشاورت، علما، خواتین اور نوجوان کی جانب سے دی گئی امید سے پیدا ہوا ہے،

2019 کا لویہ جرگہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو قومی سطح پر یکجا کیا اور امن کی امید دلائی۔انہوں نے حاضرین سیدرخواست کی کہ افغان جنگ کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے چند لمحے خاموشی بھی اختیار کی جائے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں پائیدار امن کے لیے معاہدہ ہونے جارہا ہے، معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی سیکریٹری دفاع کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان اور دیگر برادر ملکوں کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس کے لیے افغانستان کے عوام نے بے پناہ بڑی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاہدہ افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں ہونے جارہا ہے اور تمام فریقین امن معاہدے کی پاسداری کریں گے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کی موجودہ نسل نے آنے والے والے افغان بچوں کے لیے قربانی دی ہے اور دو دہائیوں سے افغانستان کے ایک کروڑ افراد نے نقل مکانی اور دیگر تکلیفیں برداشت کیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…