اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ بھارت کے دو روزہ دورے پر پہنچے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے احمدآباد ائیرپورٹ پرامریکی صدر ٹرمپ کا استقبال کیا۔اس موقع پر میلانیا ٹرمپ کا لباس ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا۔
بھارت آمد پر امریکی خاتون اول کے لباس کا رنگ سفید اور سبز رنگ کا تھا جو کہ پاکستانی پرچم کا بھی رنگ ہے۔میلانیا کے لباس کو لے کر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ایک صارف نے کہا جب میلانیا بھارت کی سرزمین پر اتریں تو انہوں نے پاکستانی رنگ پہن رکھے تھے۔ایک صارف نے کہا کہ میلانیا ٹرمپ پاکستان کی اقلیتوں کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ایک صارف نے مزاح سے بھرپور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میلانیا ٹرمپ نے مودی سے ملتے وقت پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ایک صارف نے کہا کہ ٹرمپ کا رنگ حسد کے مارے سبز ہو گیا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے میلانیا ٹرمپ کسی صوفی پروگرام کے لیے تیار ہوئی ہے۔ایک صارف نے کہا کہ مخالفین لازمی کہیں گے کہ دورہ بھارت پر امریکی خاتون اول کا سبز اور سفید رنگ پہننا محض ایک اتفاق ہے۔انہیں جیتنے نہ دو،پاکستان زندہ باد۔۔بھارت آمد پر لباس کے لیے سفید اور سبز رنگ کے انتخاب پر بھارتی میلانیا ٹرمپ پر آگ بگولہ ہو گئے انہوں نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔