منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

امریکی ائیر فورس کے مسلم اہلکاروں کو داڑھی اور حجاب کی اجازت مل گئی،نئے قواعد و ضوابط سامنے آگئے

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ائیر فورس کے نئے قواعد کے تحت مسلمان اہلکاروں کو داڑھی اور حجاب کی اجازت مل گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ائیر فورس نے لباس کے قواعد و ضوابط میں تبدیلیاں کی ہیں جس کے تحت مسلمان اور سکھ اہلکار اپنے مذہبی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی کرسکیں گے۔نئی اصلاحات کے بعد امریکی ائیر فورس میں شامل مسلمان داڑھی رکھ سکیں گے

جبکہ مسلم خواتین یونیفارم کے ساتھ حجاب کرسکیں گی۔قواعد کے مطابق سکھ اہلکار بھی داڑھی رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے مذہبی عقائد کے مطابق پگڑی بھی پہن سکیں گے۔نئے قواعد و ضوابط کے مطابق داڑھی صاف ستھری اور زیادہ سے زیادہ ٹھوڑی سے 2 انچ نیچے ہوسکتی ہے۔پگڑی اور حجاب کے رنگوں کو مدھم یا فوجی وردی کے رنگ سے ہم آہنگ ہونے کی شرط لازم رکھی گئی ہے تاکہ ائیر فورس کا پیشہ ورانہ انداز بھی متاثر نہ ہو۔اس سے قبل امریکی ائیرفورس میں داڑھی رکھنے یا پگڑی پہننے کے لیے انفرادی بنیادوں پر اجازت لینا پڑتی تھی۔2018 میں امریکی ائیرفورس میں پہلی بار کسی فوجی کو داڑھی رکھنے کی اجازت دی گئی تھی جو کہ ایک مسلمان اہلکار سارجنٹ عبدالرحمان کو ملی تھی جب کہ 2019 میں ایک سکھ اہلکار کو بھی داڑھی اور پگڑی کی اجازت دی گئی تھی۔کیپٹن میسا اوزا امریکی ائیرفورس میں حجاب پہننے والی پہلی مسلم خاتون تھیں انہیں 2018 میں یہ اجازت دی گئی تھی۔‎

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…