اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں ہونے والی میونخ سکیورٹی کانفرنس میں کشمیر کی بات پر بھارتی وزیر خارجہ بھڑک اٹھے،میڈیا رپورٹس کے مطابق میونخ میں ہونےوالی سکیورٹی کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے کشمیر کی بات کرنے پر بھارتی وزیر خارجہ بھڑک اٹھے،امریکی سینیٹر لندسے گراہم نے کشمیر کی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا کہ وہ کشمیر سے ہوکر آئے ہیں اور میری
سمجھ سے باہر ہے کہ وہاں لاک ڈائون کب ختم ہوگا،دونوں ملکوں کو چاہیے کہ کشمیر کا مسئلہ جلد حل کرلیں،اس پر بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں،بھارت جیسی جمہوریت اس مسئلے کو حل کرلے گی اور آپ جانتے ہیں کہ کیسا ملک ہے؟اس کے علاوہ انہوں نے اقوام متحدہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کی نسبت اقوام متحدہ پر اعتماد کم ہوگیا ۔