منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

فائیو سٹار ہوٹلوں میں مفت قیام اور اعزازی ویزہ، ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے شاندار اعلان کر دیا

datetime 12  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) دنیا کی صف اول کی ایئرلائن ایمریٹس نے دبئی کے راستے یورپ، امریکاز اور افریقہ جانے والے پاکستانی مسافروں کے لئے دبئی میں دو رات فائیو اسٹار ہوٹل میں بالکل مفت قیام اور اور 96 گھنٹے کا اعزازی ویزے کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔ یہ دلچسپ آفر 11 فروری تا 24 فروری 2020 کے عرصے میں اکانومی، بزنس یا فرسٹ کلاس کی تمام نئی بکنگز پر کارآمد ہے اور مسافر اپنی اس بکنگ کے تحت 20 فروری تا 31 مارچ 2020 کے درمیان ایمریٹس سے سفر کرسکتے ہیں۔

اس مہم کے تحت پاکستان سے یورپ کے سفر کے لئے کرایوں کا آغاز استنبول کے 425 امریکی ڈالرز بشمول ٹیکسز سے ہورہا ہے۔ اس عرصے کے دوران متحدہ عرب امارات کے امیگریشن قوانین کی منظوری کی شرط کے ساتھ فلائٹ کی بکنگز پر ایمریٹس کی جانب سے پاکستانی مسافر 96 گھنٹے کے اعزازی ویزہ حاصل کرنے کے بھی اہل ہوں گے۔ ایمریٹس نے اس حیران کن آفر پیش کرنے کے لئے دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹلوں ایڈریس اسکائی ویو اور ایڈریس فاؤنٹین ویوز کے ساتھ ہی ساتھ روو ہوٹلز سے اشتراک کررہا ہے جو روو ہیلتھ کیئر سٹی اور روو سٹی سینٹر جیسے مقامات کی ملکیت رکھتے ہیں۔ اس آفر میں اکانومی کلاس کے مسافروں کے لئے بھی روو ہوٹل یا اسکے معیار کے ہوٹل پر دستیابی کی صورت میں دو راتوں کا اعزازی قیام شامل ہے۔ پہلے بزنس کلاس یا مکسڈ کلاس کے مسافر ایڈریس اسکائی ویو، ایڈریس فاؤنٹین ویوز یا اس کے مساوی معیار کے کمرے دستیابی پر قیام کے اہل ہوں گے۔ اس آفر میں ٹیکسز اور ٹورزم درہم فیس کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان نے کہا، “ہمارے پاکستانی صارفین کے لئے دبئی میں انکے اسٹاپ اوور کے دوران ایک بہترین آفر ہے۔ جن ہوٹلوں کے ساتھ اشتراک کیا جارہا ہے وہ شاندار مقامات ہیں جن میں سے بعض دبئی کے سب سے دلچسپ مقامات سے رسائی فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے کسی بھی ہوٹل میں قیام ایمریٹس پر آرام دہ پرواز کا بہترین امتزاج ہے۔”

اس آفر کے دوران دبئی میں منعقد ہونے والے مختلف پروگرامز میں دبئی فوڈ فیسٹول، لارین ہل کے ساتھ دبئی جاز فیسٹول، لیونل رچی اور ون ریپبلک، دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپیئن شپ، ٹیسٹ آف دبئی فیسٹول، دبئی لینکس انٹرنیشنل فیسٹول آف کریٹیوٹی، پیپر ورلڈ مڈل ایسٹ کنونشن، آرٹ دبئی فیئر، برطانوی مزاحیہ اداکار رامیش رانگاناتھن، ڈزنی لیجنڈ لیا سالونگا کی جانب سے کنسرٹ، جپسی کنگز کی جانب سے کنسرٹ اور جیوسپی وردی کا اوپیرا لاٹراویاٹا شامل ہیں۔ فرسٹ اور بزنس کلاس کے مسافر ایئرپورٹس سے آمد و رفت کے لئے ایمریٹس کی شوفر سہولت سے بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔ دبئی اسٹاپ اوور سے متعلق مزید معلومات یا فلائٹس کی بکنگ کی لئے اسکی ویب سائٹ (www.emirates.com/pk) وزٹ کریں یا اس نمبر ((021) 111 22 5535)پر رابطہ کریں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…