اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایرانی سپریم لیڈر اور وزیر خارجہ کو ٹویٹر سے ہٹانے کی امریکی مہم ،ٹوئیٹرانتظامیہ کو خط لکھ کر کیا مطالبہ کردیا گیا؟

datetime 8  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی کانگرس نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی ٹویٹر سرگرمیاں بند کرانے کے لیے ان کے اکائونٹس بلاک کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رْکن سینیٹر ٹیڈ کروز نے ٹویٹر کے سی ای او جیکس ڈورسی کو ایک مراسلہ ارسال کیا جس میں کمپنی سے مطالبہ کیا گیا کہ

وہ ایرانی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں بہ شمول سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے اکائونٹس بلاک کرے۔ یہ دونوں شخصیات امریکا کی ایران کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے بھی اس کی حمایت کی ہے جب کہ سینیٹر ٹام کاٹن، مارشا بلیک برن اور مارکو روبیو بھی ایرانی لیڈروں کے ٹویٹر اکائونٹ بلاک کرنے کی حمایت میں پیش پیش ہیں۔مکتوب میں سینیٹرز نے لکھا کہ اوبامہ انتظامیہ نے انٹرنیٹ پر مبنی مواصلات میں پروگرامنگ خدمات کے لیے ایک استثنا دیا تھا۔ اس استثنٰی میں انسٹنٹ میسجنگ، چیٹنگ، ای میل اور سوشل نیٹ ورک “شامل ہیں۔ ایرانی حکومت کو امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے ٹویٹر کے ذریعے اپنے پروپیگنڈے کو پھیلانے کی اجازت دی گئی۔ ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ یہ نظام اپنے لوگوں کو ایسے پلیٹ فارم تک رسائی کی اجازت نہیں دیتا مگر ایرانی عہدیدار ان فورمز کو کھلے عام استعمال کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اظہار رائے کی آزادی کا تحفظ کرتا ہے۔ ٹویٹر کو امریکیوں کے سیاسی گفتگو پر سنسرشپ نہیں لگانی چاہئے۔ جہاں تک ایرانی لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا تعلق ہے تو وہ اس ملک کی نمائندگی کرتے ہیں جو پوری دنیا میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای سیکڑوں امریکی شہریوں کے قتل کا براہ راست ذمہ دار ہے۔ اگر امریکی حکومت کی طرف سے خامنہ ای پرپابندی عاید ہے تو ہر امریکی کمپنی کو بھی اس پابندی کو نافذ کرنا چاہیے۔مکتوب کے بارے میں وائٹ ہاؤس کو مطلع کیا گیا۔ اس کی ایک نقل صدر ٹرمپ، وزیر دفاع اسٹیفن منوچن اور اٹارنی جنرل کو بھی ارسال کی گئی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…