منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کیاچینی صدرکرونا وائرس کے معاملے پر خصوصی دُعا کروانے مسجد گئے؟شی جن پنگ کے دورہ مسجدکی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 5  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس نے چین میں تباہی مچا دی ہے اب تک ہلاکتوں کی 500ہو گئی ہے ۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 24ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے ، چینی حکومت اپنے ملک میںکرونا وائرس پر قابو کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے ۔ تاہم اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ ایک مسجد کا دورہ کر رہے ہیں ۔

جہاں انہوں نے ملک میں پھیلی ہوئی کرونا وائرس جیسی وباء کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلمانوں سے دعائوں کی اپیل کی ہے ، چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے بڑی مشکل سے گزر رہا ہے تمام مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ اس وباء سے نجات کیلئے خصوصی دعا کریں ۔ جبکہ ایک ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ دورے کی نہیں بلکہ چند برس پرانی ہے ۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو چین کے سرکاری خبررساں ادارے چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کی جانب سے 2016ء میں جاری کی گئی۔اس موقع پر چینی صدر نے ینچوان شہر میں واقع زنجیانگ مسجد میں امام مسجد سمیت متعدد مسلمانوں سے ملاقات کی تھی۔چینی صدر کے شمالی مغربی چین کے خودمختار علاقے نینگشیا ہوئی کے اس دورے کا مقصد حقائق کی تلاش بتایا گیا۔قبل ازیں چین کے صدر شی جن پنگ کا مقامی مسجد کا دورہ ، مسلمانوں سے درخواست کی کروناوائرس کے خاتمے کے لئے دعا کریں۔ تفصیلات کے مطابق چینی صدر کے دورے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں مقامی مسلمانوں سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نے درخواست کی ہے کہ مسلمان چین میں کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے دعا کریں۔دوسری جانب چین کے شہر ووہان سے شروع ہوکر دنیا کے مختلف ممالک تک پھیل جانے والے

2019 نوول کورونا وائرس کے بارے میں حالیہ دنوں میں سائنسدان یہ خیال ظاہر کرچکے ہیں کہ یہ چمگادڑ سے کسی اور جانور میں گیا اور پھر انسانوں میں منتقل ہوا۔اب طبی جریدے جرنل نیچر میں شائع کئی تحقیقی رپورٹس کے مجموعے میں اس خیال کی حمایت کی گئی ۔تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ چین میں پھیلنے والے نئے کورونا وائرس 2000 کی دہائی میں سامنے آنے والے سارز وائرس سے

ملتا جلتا نظر آتا ہے اور دونوں کا 80 فیصد جینیاتی کوڈ شیئر ہوتا ہے اور یہ دونوں چمگادڑوں سے آگے بڑھے۔پہلی تحقیق ووہان انسٹیٹوٹ آف وائرلوجی کے ماہرین کی قیادت میں ہوئی جس میں 7 مریضوں سے وائرس نمونے حاصل کیے گئے جن میں شدید نمونیا کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ان میں سے 6 مریض ووہان کی سی فوڈ مارکیٹ میں کام کرتے تھے جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ

وہاں سے یہ وائرس دسمبر میں پھیلنا شروع ہوا۔ان مریضوں کے 70 فیصد نمونے لگ بھگ یکساں تھے اور ان کا جینیاتی سیکونس سارز سے 79.5 فیصد تک ملتا جلتا تھا۔ تحقیق میں شامل سائنسدانوں نے بھی دریافت کیا کہ نوول کورونا وائرس چینی چمگادڑوں کی نشل میں پھیلنے والے دیگر کورونا وائرسز جیسا تھا اور 95 فیصد جینیاتی کوڈ میچ کرگیا۔انہوں نے 7 وائرس نمونوں کا تجزیہ کرنے کے بعد

ثابت کیا کہ سارز اور نیا کورونا وائرس پھہپھڑوں میں موجود ایک ہی ریسیپٹر اے سی ای 2 میں جگہ بناتے ہیں اور اسی وجہ سے مریضوں میں نمونیے جیسی علامات سامنے آتی ہیں۔دوسری تحقیق میں شنگھائی کی فودان یونیورسٹی اور چائنیئز سینٹر فار ڈیزیز اینڈ پریونٹیشن نے ووہان کی سی فوڈ مارکیٹ کے ایک 41 سالہ مریض کا معائنہ کیا جو 26 دسمبر کو ووہان ہاسپٹل میں سانس کے مرض

اور بخار کی علامات کے ساتھ آیا تھا۔ اس شخص میں موجود وائرس کے تجزیے سے ثابت ہوا کہ یہ سارز جیسے کورونا وائرسز سے 89 فیصد تک ملتا جلتا ہے ۔چونکہ سارز اور 2019 نوول کورونا وائرس انسانی خلیات میں ایک ہی طریقے سے داخل ہوتے ہیں تو ان تحقیقی رپورٹس میں شامل سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ سارز کا ممکنہ طریقہ علاج نئے کورونا وائرس کے لیے بھی شاید کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

سارز یا اس نئے کورونا وائرس کا کوئی مخصوص طریقہ علاج یا ویکسین موجود نہیں مگر سائنسدان سارز کے لیے ادویات اور پری کلینیکل ویکسینز پر کافی عرصے سے کام کررہے ہیں اور ممکنہ طور پر اس نئے وائرس پر کام کرسکتے ہیں۔تاہم فی الحال یہ صرف خیال ہے اور اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔تاہم دونوں تحقیقی رپورٹس میں اب تک یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ کس جانور نے نئے کورونا وائرس کو چمگادڑ سے انسانوں تک پہنچانے کا کام کیا، تاہم پہلی تحقیق میں اس حوالے سے چند اشارے دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…