جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے پرراکٹ حملے

datetime 27  جنوری‬‮  2020 |

بغداد(این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد میں قلعہ نما گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کے نزدیک راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے امریکا کی تنصیبات کے نزدیک راکٹ گرنے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔گرین زون میں عراقی حکومت کے دفاتر ، پارلیمان اور غیرملکی سفارت خانے واقع ہیں۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق دریائے دجلہ کے مغربی جانب سے

دھماکوں کی متعدد آوازیں سنی گئی ہیں۔اسی حصے میں غیرملکی سفارت خانے واقع ہیں۔ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ امریکی سفارت خانے کے نزدیک تین کاتیوشا راکٹ گرے ہیں جبکہ ایک اورذریعے نے بتایا  کہ انتہائی سکیورٹی کے حامل سفارتی کمپاؤنڈ کے نزدیک کل پانچ راکٹ گرے ہیں۔ فوری طور پر واقعے میں کسی ہلاکت یا زخمی افراد کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔‎

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…