منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

بھارت بھر میں خون خرابے کا خطرہ  منڈلانے لگا ، مودی کے فیصلے سیاسی زہر ثابت ہونے کے قریب پہنچ چکے ، برطانوی جریدے  نے بھارت کے گھنائونے عزائم بے نقاب کر دیئے

datetime 24  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )بھارت میں مودی سرکار کے مسلمانوں کے خلاف اقدامات پر عالمی میڈیا کی جانب سے مودی کے فیصلوں پر تنقید جاری ہے۔برطانوی جریدے کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں مودی سرکار کے مسلمان مخالف فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع قوانین کو وہاں بسنے والے مسلمانوں کیخلاف قرار دیا گیا ہے۔جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ

تنگ نظر اور متعصب بھارت میں نریندر مودی کے فیصلوں سے تقسیم گہری ہو رہی ہے۔جریدے میں بھارتی متنازع بیان سے پر بھی تنقید میں کہا گیا کہ بھارت میں نئے قانون کے تحت برصغیر سے تعلق رکھنے والے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو شہریت دی جاسکے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں، اسی طرح بی جے پی کی حکومت نے ملک بھر میں رہنے والوں کو رجسٹر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔جریدے کے مطابق بظاہر یہ معاملہ تکنیکی ہے لیکن برسوں سے بھارت میں آباد بیس کروڑ مسلمانوں کے پاس خود کوبھارتی ثابت کرنے کے لیے کوئی کاغذ موجود نہیں۔برطانوی جریدے کے مطابق مسلمانوں کی تشویش اس لیے بھی بڑھ رہی ہے کہ حکومت نے ایسے کیمپس بنانیکا حکم دے دیا ہے جہاں شہریت ثابت نہ کرنے والوں کو رکھا جائے گا۔جریدے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ اقدامات بی جے پی کو انتخابی فائدہ تودے سکتے ہیں لیکن یہ بھارت کے لیے سیاسی زہر ثابت ہوں گے۔رپورٹ میں بھارتی سپریم کورٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ عدالت عوامی احتجاج پر بھی دھیان دے اورہمت دکھاتے ہوئے ان اقدامات کو غیر آئینی قرار دے۔برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں بھارت میں حکومتی اقدامات کے خلاف بڑی تعداد میں احتجاج کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…