آزادکشمیر ہمارا ہے،جلد قبضہ لے لیں گے ،بی جے پی رہنماکی بڑھکیں

21  جنوری‬‮  2020

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں انتہا پسند جماعت بی جے پی کے مرکزی رہنما رویندر رائنا نے کہا ہے کہ اصل میں کشمیر کے کچھ حصہ پر پاکستان کا غیر قانونی قبضہ ہے، آزاد کشمیر جموں کشمیر کا اٹوٹ انگ ہے، جلد ہی بھارت اپنے علاقے کو دوبارہ حاصل کر لے گا۔

آزاد کشمیر اراکین اسمبلی کے نئی دلی کو میمورنڈم پیش کرنے پر میں نے مکمل مدد اور تعاون کا یقین دلایا ہے، پاکستان عالمی منظر نامے پر تنہا ہے اسلئے اسے خطے سے اپنا سازوسامان سمیٹنا ہوگا ورنہ ایسا نہ ہو کہ اسے بھارت کے غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے مرکزی رہنما رویندر رائنا نے کہا کہ پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر بھی جموں و کشمیر کا حصہ ہے جو پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت کا اپنے علاقے پر مکمل قبضہ ہوگا۔ جس کے لئے بھارتی حکومت کافی سنجیدہ ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر اسمبلی کے بہت سے اراکین پارلیمنٹ نئی دہلی میں ان سے آزاد کشمیر کے لوگوں کی طرف سے ملتے ہیں۔ہمیں ان لوگوں کی طرف سے میمورنڈم پیش کرتے ہیں اور میں نے ان کو مکمل مدد اور تعاون کا یقین دلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی منظر نامے پر تنہا رہ گیا ہے اس لئے اسے خطے سے اپنا سازوسامان سمیٹنا ہوگا ورنہ ایسا نہ ہو کہ اسے بھارت کے غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑے۔ رویندر رائنا نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف منوج مِکونڈ ناراوانے نے پوری طرح سے فوجی تیاریوں کی یقین دہانی کرائی ہے، لیکن حکومت ہند معاملات کو واضح کرنے کے لئے بین الاقوامی فورموں پر کام کر رہی ہے۔ جلد ہی یہ معاملہ کسی بھی طرح حل ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…