بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے پستہ ترین شخص انتقال کر گئے،ان کی عمرکتنی تھی اور موت کی وجہ کیا بنی؟گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کا بھی اظہار افسوس

datetime 18  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو(این این آئی)دنیا کے پستہ ترین قد کا ریکارڈ رکھنے والے کھجیندرا تھاپا مگر نمونیا کے باعث 27سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔27 سالہ کھجیندرا تھاپا مگر کا تعلق نیپال سے تھا جنہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کا پستہ ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کے بھائی مہیش نے بتایاکہ کھجیندرا نمونیا کے مرض میں مبتلا تھے البتہ اس بار اس کا اثر دل پر بھی ہوا

جس کے باعث ان کا انتقال ہو گیا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ اس خبر کو شیئر کر کے کھجیندر تھاپا مگر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں نیپال سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے پستہ شخص کھجیندرا تھاپا مگر کے انتقال کی خبر سن کر بیحد دکھ ہوا۔کھجیندرا تھاپا مگر کا قد 2 فٹ 2.41 انچ کے قریب تھا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق کھجیندرا کو پستہ ترین شخص کا اعزاز 2010 میں اپنی 18ویں سالگرہ کے موقع پر ملا تھا۔ان کے بعد یہ اعزاز نیپال سے تعلق رکھنے والے چندر بہادر ڈانگی کو دیا گیا جن کے قد کی پیمائش اکیس اعشاریہ پانچ انچ تھی۔تاہم 2015 میں چندر بہادر ڈانگی کے انتقال کے بعد کھجیندرا تھاپا مگر دوبارہ اس اعزاز کے مالک بن گئے تھے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کھجیندرا تھاپا مگر کے والد کا کہنا تھا کہ جب کھجیندر پیدا ہوئے تھے تو ان کا قد ایک عام آدمی کی ہتھیلی کے برابر تھا اور وہ اتنے پستہ تھے کہ انہیں نہلانا بھی بیحد مشکل تھا۔واضح رہے کہ نیپال کی حکومت نے کھجیندرا تھاپا مگر کو 2011 میں سیاحت کا سفیر برائے خیر سگالی بھی مقرر کیا، جس کے بعد وہ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں سے ملاقاتیں بھی کرتے تھے۔‎

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…