بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

تہران یونیورسٹی ایرانی پولیس اور طلباء کے درمیان میدان جنگ بن گئی ، جامع امیرکبیر میں طلباء کے حکومت کیخلاف مظاہرے ،یونیورسٹی کا گھیرائو کرلیا

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران میں پاسداران انقلاب کی طرف سے یوکرین کا مسافرطیارہ مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد عوامی غم وغصہ بدستورموجود ہے اور ملک میں کئی مقامات پر حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

گزشتہ روز تہران یونیورسٹی میں طلباء اور پولیس کے درمیان کئی گھنٹے تک تصادم جاری رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران کی جامع امیرکبیر میں طلباء نے حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کیے تو پولیس نے یونیورسٹی کا گھیرائو کرلیا۔ تہران یونیورسٹی کے طلباء اتحاد کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاسیج فورس اور طلباء کے درمیان کئی گھنٹے محاذ آرائی ہوئی۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ فوٹیج میں بتایا گیا کہ دارالحکومت تہران میں بڑی تعداد میں لوگوں نے یوکرین کا طیارہ مار گرائے جانے کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔خیال رہے کہ 8 جنوری 2020ء کو تہران میں یوکرین کا ایک مسافر ہوائی جہاز گرکرتباہ ہوگیا تھا۔ بعد ازاں ایران نے تسلیم کیا تھا کہ یوکرین کے ہوائی جہاز کو غلطی سے میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ طیارے پر 176 افراد سوار تھے جن میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا تھا۔اس واقعے کے بعد ایران میں طلباء اور نوجواںوں بڑی تعداد سڑکوں پرنکل آئی تھی۔ طیارہ مار گرانے کے خلاف ایران میں احتجاج کل چوتھے روز بھی جاری رہا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…