ہفتہ‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2024 

حکومت مخالف مظاہروں میں شدت ،ایرانی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر گولیاں چلا دیں

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران میں حکومت کی طرف سے یوکرین کا مسافر جہاز مارگرائے جانے کی غلطی تسلیم کرنے بعد ملک میں حکومت کے خلاف تیسرے روز مظاہرے ہوئے جن میں سیکڑوں افراد نے ایرانی رجیم کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی طرف سے پرتشدد حربے استعمال کیے گئے جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق سماجی کارکنوں کی طرف سے سوشل میڈیا مظاہروں حکومت مخالف ریلیوں کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی گئیں جن میں مظاہرین کو حکومت کے خلاف نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوز میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مظاہرین پرلاٹھی چارج کرتے اوران پرآنسوگیس کی شیلنگ اور فائرنگ کرتے دکھایا گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران میں ہونے والے مظاہروں میں جامعات کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے ایرانی قیادت کو قتل کرکے ان کی جگہ ملائوں کو اقتدار سونپنے کے خلاف نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ طلباء کی بڑی تعداد نے ایک مسافر جہاز کو میزائل سے مار گرتباہ کرنے اور اس میں سوار 176 افراد کو ہلاک کرنے کے اقدام کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…