بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جنگلات میں لگی آگ کا دھواں زمین کے گرد چکر لگا کر پھر آسڑیلیا پہنچ سکتا ہے ، ناسانے خبر دار کردیا

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آن لائن )خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اٹھنے والا دھواں پوری زمین کے گرد چکر لگا کر پھر آسڑیلیا پہنچ سکتا ہے۔ ناسا کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلا میں موجود سیٹلائٹس سے لی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ

آسٹریلیا کے مختلف حصوںسے اٹھنے والے دھوئیں کے بادل مشرق کی طرف سفر کرتے ہوئے بحیرہ تسمان کے اوپر سے گذرتے ہوئے بحرالکاہل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔دھوئیں کے بادلوں نے آسٹریلوی دارالحکومت کینبرااور دیگر شہروں ایڈیلیڈ، میلبورن اور سڈنی میں فضائی آلودگی کو انتہائی بلند سطح پر پہنچا دیا ہے۔دھوئیں نے نیوزی لینڈ میں فضائی آلودگی کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے اور کئی برف پوش پہاڑی چوٹیوں کو ڈھانپ لیا ہے۔آسٹریلوی ماہر ماحولیات لزا ہاروے سمتھ جو جنگلات کی آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کی ناسا کی طرف سے جاری تصاویر کا باقاعدگی سے مشاہدہ کر رہی ہیں کا کہنا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت کے باعث دھوئیں کے بادل سطح سمندر سے سترہ کلو میٹر تک بلند ہو چکے ہیں اور جب وہ پوری زمین کا چکر لگا کر واپس آسٹریلیا کی فضائی حدود میں داخل ہوں گے تو ان کی کثافت اس قدر کم ہو چکی ہو گی کہ ان کو خالی آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکے گا۔‎

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…