تہران (این این آئی) ایران کی اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حکومت کو یوکرین کا طیارہ مار گرانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی گرین موومنٹ کے رہ نما مہدی کروبی نے ایک بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر ملک کی قیادت کے اہل نہیں رہے ۔ انہیں فورا اقتدار چھوڑ دینا چاہیے۔مہدی کروبی جو کئی سال سے گھر نظربند ہیں نے
ایک بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر ملک کی قیادت سنبھالنے کے اہل نہیں رہے ، اس لیے انہیں عہدے سے سبکدوش ہونا پڑے گا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آپ کیسے کمانڈر انچیف ہیں کہ آپ کو یہ معلوم نہیں کہ آپ کی ماتحت فوج نے ایک مسافر جہاز کو میزائل مار کر اسے مارگرایا؟۔ آپ اس وقت کہاں تھے؟ جنہوں نے جرم کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی اور مسلسل تین دن تک دنیا کے سامنے جھوٹ کیوں بولا گیا۔