جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

امریکی فوجی اڈے پر تباہ کاری کے مناظر کچھ اور ہی کہانی بتانے لگے ، ایرانی حملے کی تباہ کن تفصیلات نے ٹرمپ کے دعوئوں کی قلعی کھول دی

datetime 12  جنوری‬‮  2020 |

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ عراق کے عین الاسد فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے کم ازکم 10 مقامات تباہ ہوئے ہیں، جبکہ ایک امریکی فوجی نے ایرانی حملے کو انتہائی خوفناک بتایا ہے۔

عراق میں امریکا کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی کارروائی کے بعد ایران کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں عراق کے عین الاسد فوجی اڈے پر ایرانی میزائل داغے گئے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے میزائل حملے کی بعد ’آل از ویل‘ کا ٹوئٹ کیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ حملیمیں فوجی اڈے کو معمولی نقصان ہوا ہے۔دوسری جانب امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ فوجی اڈے پر تباہ کاری کے مناظر کچھ اور ہی کہانی بتا رہے ہیں اور اڈے پر تباہی کے مناظر سے غیر معمولی صورتحال کا اشارہ ملتا ہے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایرانی حملے میں امریکی فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز بھی تباہ ہوچکے ہیں، تاہم ایڈوانس وارننگ سسٹم کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔فوجی اڈے تک رسائی پانے والی ایک صحافی نے کہا کہ فوجیوں نے انہیں بتایا ہے کہ حملے سے کئی گھنٹے قبل جان گئے تھے کہ کچھ نہ کچھ ہونے جا رہا ہے اس لیے احتیاطی تدابیراختیار کی گئی تھیں ، جبکہ کچھ فوجی بنکرزمیں موجود تھے، زیادہ ترچیک پوسٹوں پرتعینات تھے۔ایک امریکی فوجی نے بتایا کہ رات ایک بج کر34 منٹ پر ایرانی میزائل حملے شروع ہوئے، حملے کا منظر بیان کرنا مشکل ہے کیونکہ یہ ایک انتہائی خوفناک حملہ تھا تاہم احتیاطی تدابیر اور محفوظ مقامات پر منتقلی سے جان بچ گئی ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…