اوٹاوا(آن لائن) یوکرین کی بین الاقوامی ایئرلائنز کی پرواز پی ایس 752 میں سوار 176 مسافروں اور عملے کے اراکین میں سے 57 کینیڈا کے شہری تھے ۔ کینیڈا نے طیارے پر موجود بڑی تعداد میں کینیڈین شہریوں کی موجودگی کے باعث حادثے کی شفاف تحقیق اور تحقیقات میں شمولیت کا مطالبہ بھی کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں ایرانی النسل افراد کی ایک بڑی تعداد آباد ہے حالیہ مردم شماری کے مطابق کینیڈا میں دو لاکھ دس ہزار ایرانی نژاد افراد بستے ہیں جن میں ایرانی طلبا بھی اعلی معیار تعلیم اور ریسرچ کے حصوص کے
لئے کینیڈا آنا پسند کرتے ہیں یہی وجہ تھی کہ بدقسمت طیارے پر سوار کینیڈین شہریوں میں زیادہ تر ایرانی نژاد طلبا تھے جو موسم سرما کی چھٹیاں اپنے ملک بیتا کر واپس کینیڈا لوٹ رہے تھے تاکہ تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں ۔ طیارے پر سوار کینیڈین شہریوں میں نئیق شادی شدہ جوڑے بھی سوار تھے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان تھیں مگر ان میں چند بچے بھی شامل تھے کینیڈا میں ہلاک ہونے والے کینیڈین شہریوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جا رہی ہیں اور دعائیہ تقریبات کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔