کیف ،تہران(این این آئی)یوکرین کے صدر نے ایران کی جانب سے میزائل حملے میں تباہ ہونے والے طیارے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے طیارے کو میزائل حملے میں نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔یوکرین کے صدر نے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے
افراد کے ورثاء کو معاوضہ دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔دریں اثنا ایران نے یوکرین میزائل سے تباہ ہونے والے طیارے کے بلیک باکس تک رسائی دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ ویدیم پرسٹاکیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تفتیش کاروں نے تباہ ہونے والے طیارے کے بلیک باکس تک رسائی حاصل کرلی ہے، ایران نے یوکرین کی 50 رکنی ٹیم کو بلیک باکس اور جائے حادثہ تک رسائی دی۔ان