بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

لڑکا بن کر کم عمر لڑکیوں کو آن لائن پھنسانے والی خاتون کو سزا سنا دی گئی،لڑکیوں کو بلیک میل کرکے کیا کام کر تی تھی؟ حیران کن انکشافات

datetime 10  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) برطانیہ کی مقامی عدالت نے 21 سالہ خاتون کو کم سے کم 50 کم عمر لڑکیوں کو پھنسانے اور انہیں ’جنسی طور متحرک‘ کرنے کے الزام میں 8 سال جیل کی سزا سنادی۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی ہمپشائر کاؤنٹی کی ونچیسٹر کراؤن کی کورٹ نے 21 سالہ گیما واٹس کولڑکا بن کم عمر لڑکیوں کو آن لائن پھنسانے پر 8 سال قید کی سزا سنا ئی ہے۔

گیما واٹس پر مذکورہ عدالت نے نومبر 2019 میں فرد جرم عائد کی تھی اور انہیں کم عمر لڑکیوں کو پھنسانے، انہیں بلیک میل کرنے اور انہیں ’جنسی طور پر متحرک‘ کرنے یا انہیں ’جنسی خواہشات‘ کے ساتھ زندگی گزارنے کا عادی بنانے کا مجرم قرار دیا تھا۔ گیما واٹس پر الزام تھا کہ انہوں نے انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل ایپلی کیشنز پر جھوٹا اکاؤنٹ بنا کر خود کو کم عمر لڑکے کے طور پر پیش کیا اور تقریبا ہم عمر لڑکیوں کو پھنسایا۔گیما واٹس نے ایک 16 سالہ لڑکے ’جیک ویٹن‘ کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنایا تاہم اکاؤنٹ میں اپنی اصلی تصاویر استعمال کیں۔خاتون نے تمام کی تمام لڑکیوں کے ساتھ لڑکا بن کر دعا سلام شروع کی اور جلد ہی ہر لڑکی کے ساتھ وہ رومانوی بننے کی کوشش کرکے لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنسایا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون متعدد بار نہ صرف آن لائن دوست بننے والی لڑکیوں کے ساتھ ملیں بلکہ وہ کئی دوست لڑکیوں کے والدین سے بھی ملیں اور کسی کو بھی یہ شبہ تک نہ ہوا کہ وہ ایک خاتون سے مل رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ چند لڑکیوں کو خاتون کے جسمانی خدوخال پر شک ضرور ہوا تاہم گیما واٹس نے لڑکیوں کو قائل کرلیا کہ ان کا پہلے وزن زیادہ تھا اس وجہ سے ان کی چھاتی اور پستان بڑھے ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ خاتون اپنے سوشل مڈیا اکاؤنٹس پر اپنی اصل تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی تھیں تاہم کسی نے بھی ان پر کبھی شک نہیں کیا تھا تاہم 2018 کے وسط میں پولیس کو ایک خاندان کی جانب سے ان کی شکایت ملی۔

پولیس نے ابتدائی طور پر 2018 کے آغاز میں گیما واٹس کو گرفتار کیا تو پولیس بھی پہلے اسے لڑکا سمجھ رہی تھی تاہم بعد ازاں پولیس پر انکشاف ہوا کہ وہ دراصل ایک بالغ خاتون ہیں۔پولیس نے 2018 میں گیما واٹس کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا تاہم وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئیں اور انہوں نے انٹرنیٹ پر مزید کم عمر لڑکیوں کو پھنسایا اور ان سے جنسی رجحانات پر بات کرنے لگیں۔پولیس نے دوبارہ شکایت ملنے پر گیما واٹسن کو 2018 کے آخر میں گرفتار کیا اور کچھ دن جیل میں رکھنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا تاہم ان کا کیس عدالت منتقل کردیا جہاں 2019 کے آغاز میں ان کے خلاف ٹرائل شروع ہوا۔

کم عمر لڑکا بن کر لڑکیوں کو پھنسانے والی خاتون پر انگلینڈ کی عدالت نے نومبر 2018 میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں مجرم قرار دیا اور جنوری 2020 میں انہیں 8 سال قید کی سزا سنادی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گیما واٹسن کی جانب سے بلیک میل کرکے پھنسائی گئی لڑکیوں میں سے کئی لڑکیاں سامنے نہیں آ رہیں تاہم 7 نابالغ لڑکیوں نے ان کی جانب سے دھوکا دیے جانے کی تفصیلات پولیس کو فراہم کیں۔کم عمر لڑکیوں کا کہنا ہے کہ وہ یہی خیال کرتی رہیں کہ انہیں اپنا ہم عمر لڑکا پیار کرنے والا ملا ہے تاہم اصلیت کا علم ہونے کے بعد وہ ذہنی مسائل کا شکار ہوگئیں اور انہیں زندگی بے رنگ لگنے لگی۔لڑکا بن کر نابالغ اور کم عمر لڑکیوں کو پھنسانے والی خاتون نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا تھا کہ انہیں نے ایک ویڈیو گیم دیکھنے کے بعد ہی مذکورہ منصوبہ بنایا اور اس پر عمل کیا۔پولیس کے مطابق سزا پانے والی خاتون اس سے قبل کبھی بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…