بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے 15 منٹ بعد کیا حیران کن کام کیا گیا، امریکی ڈرون طیارے آؤٹ آف کنٹرول کیسے ہو گئے؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 9  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آن لائن) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے فضائی شعبے کے سربراہ عامر علی حاجی زادے نے کہا ہے کہ عین الاسد ایئر بیس پر میزائل حملوں کے 15 منٹ بعد الیکٹرونک وار فیئر آپریشن کیا گیا جس کی وجہ سے امریکیوں کو نفسیاتی طور پر بڑا جھٹکا لگا۔

بدھ کے روز عراق میں امریکی ایئر بیس پر کیے جانے والے حملے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے عامر علی حاجی زادے نے بتایا کہ عین الاسد ایئر بیس پر حملے کے صرف 15 منٹ بعد ایک بڑا الیکٹرانک وار فیئر آپریشن لانچ کیا گیا، اس آپریشن میں امریکہ کے ڈرون طیارے چند لمحوں کیلئے آؤٹ آف کنٹرول ہوگئے، یہ امریکیوں کیلئے نفسیاتی طور پر بہت ہی بڑا دھماکہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ میزائل حملوں میں عین الاسد بیس میں قائم کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کو تباہ کردیا گیا۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے فضائی شعبے کے سربراہ نے بتایا کہ ایران نے بغداد کے نزدیک تاجی ایئر بیس کو بھی نشانے پر رکھا تھا لیکن بعد میں ہم نے کہا کہ میزائلوں کے دھماکوں سے بغداد کے شہریوں کو تکلیف ہوگی اس لیے ہم نے یہاں حملے کا ارادہ ترک کردیا۔عامر علی حاجی زادے نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہم آپریشن کو اس طرح بھی ڈیزائن کرسکتے تھے کہ پہلے حملے میں 500 لوگوں کو مار دیتے، پھر وہ جواب دیتے تو دوسرے حملے میں 4 ہزار اور تیسرے حملے میں 5 ہزار لوگوں کو ہلاک کردیتے۔’ہمارا میزائل حملوں میں کسی کو مارنے کا ارادہ نہیں تھا، ہم تو صرف امریکہ کی جنگی مشینری کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے لیکن پھر بھی درجنوں لوگ مارے گئے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…