بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی نژادسنبل صدیقی امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج کی میئر منتخب

datetime 9  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میساچوسٹس(این این آئی)امریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر کیمبرج میں پہلی مرتبہ مسلمان اور پاکستانی نژاد امریکی خاتون میئر منتخب ہوگئیں،میڈیارپورٹس کے مطابق کیمبرج کی 77ویں میئر منتخب ہونے کے موقع پر سْنبل نے اپنی تقریر میں کہاکہ میرے نزدیک ، میرے والدین کی کوششیں اور ہمت ایک مثال ہے۔

یہاں کیمبرج میں اس طرح کی ان گنت کہانیاں ہیں۔ میں نے کیمبرج میں اپنے اردگرد ایسی ہی جدوجہد اور محنت کا ماحول پایا جس میں میں نے سیکھا کہ پڑوسی ہمارے وسیع تر خاندان کی طرح ہوتے ہیں اور ہماری زندگی ،حفاظت اور کامیابی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔21سالہ سْنبل صدیقی دو برس کی تھیں جب ان کے والدین کراچی سے امریکا منتقل ہو گئے تھے۔ ان کے والدین کو کیمبرج میں اپنی رہائش کے لیے ایسا علاقہ ڈھونڈنا تھا جو زیادہ مہنگا نہ ہو۔ ان کی قسمت اچھی تھی کہ انہوں نے ہاؤسنگ لاٹری جیتی اور کیمبرج کے شمالی علاقے میں سکون پذیر ہوئے۔ بعدازاں یہ خاندان مشرقی کیمبرج منتقل ہوگیا۔اپنے تعلیمی کیرئیر کے دوران سنبل نے براؤن یونیورسٹی سے پبلک پالیسی کے شعبے سے گریجویشن کیا۔ انہوں نے بعد میں نارتھ ویسٹرن پریٹزکر اسکول آف لا سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔اس دوران سنْبل نے کیمبرج یوتھ انولومنٹ سب کمیٹی کی بنیاد رکھی اور انہیں ‘کیمبرج پیس اینڈ جسٹس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سب کمیٹی کو اب کیمبرج یوتھ کونسل کہا جاتا ہے اور اس کے قیام کو پندرہ سال ہو چکے ہیں۔سنبل نے بوسٹن کی ایک غیر سرکاری تنظیم ایمری کورپس میں بھی خدمات سر انجام دیں جس کا کام لوگوں کو غربت سے نکلنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…