اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

بدترین سفری دستاویز میں پاکستانی پاسپورٹ کو کس نمبر پر رکھا گیا؟ دنیا میں طاقتور ترین اور بہترین پاسپورٹ کا حامل کون سا ملک ہے؟

datetime 8  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آن لائن)ایک امریکی فرم نے 108 ممالک کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کو چوتھا بدترین سفری دستاویز قرار دے دیا ے۔امریکی فرم ”ہینلے پاسپورٹ انڈکس“ نے بین الاقوامی سفر کے حوالے دنیا کے سب سے برے سفری دستاویزات میں پاکستانی پاسپورٹ کو صومالیہ کے ساتھ 104 ویں نمبر پر رکھا ہے۔

سفر کے لحاظ سے بدترین پاسپورٹ والے ممالک میں افغانستان سرفہرست ہے۔ اسی طرح بدترین پاسپورٹ کی فہرست میں عراق دوسرے نمبر پر اور شام تیسرے نمبر پر ہے۔امریکی فرم نے تاہم کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے بغیر ویزے کے 32 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ پچھلے سال پاکستانی پاسپورٹ پانچواں بدترین سفری دستاویز قرار دے دیا گیا تھا۔دنیا میں طاقتور ترین اور بہترین پاسپورٹ کے لحاظ سے جاپان سرفہرست ہے۔ طاقتور پاسپورٹ والے ممالک میں سنگاپور دوسرے اور جنوبی کوریا اور جرمنی تیسرے نمبر پر ہیں۔طاقتور پاسپورٹ کے لحاظ سے پورپی ممالک میں فن لینڈ سرفہرست اور چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ اسپین، لکسمبرگ اور ڈنمارک کے پاسپورٹس پانچویں نمبر پر ہیں۔طاقتور پاسپورٹ کی فہرست میں امریکہ کے دو نمبر کم ہوکر اٹھویں پر اور برطانیہ، ناروے اور بیلجیم کے برابر ہوا ہے۔ سفر کے لحاظ سے طاقتور پاسپورٹ میں کینیڈا کا نواں نمبر پر ہے۔ متحدہ عرب امارات کا نمبر بہتر ہوکر طاقتور پاسپورٹ کی فہرست میں اٹھارویں نمبر آگیا ہے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…