بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ایران کے امام خمینی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 170 افراد ہلاک

datetime 8  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران ( آن لائن ) ایرا ن کے امام خمینی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا یوکرینی مسافر طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام ایک سو 70 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایرانی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ ایرانی دارالحکومت کے باہر زرعی زمین پر گر کر تباہ ہوا، امدادی کارکنان جائے وقوع سے لاشیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں‘۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ادارے اسنا کے مطابق ہلاک احمر کے ایک رضاکار نے بتایا کہ طیارے میں 170 مسافر سوار تھے ’یہ واضح ہے کہ پرواز پی ایس-752 پر سوار کسی بھی مسافر کا بچنا ناممکن ہے‘۔سول ایوی ایشن کے ترجمان رضا جعفرزادہ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم ایئرپورٹ حکام نے حادثے کو تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیا۔ایئر پورٹ کے فلائٹ دیٹا کے مطابق یوکرینین انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز 737-800 نے بدھ کے روز اڑان بھرنے کے تقریباً فوراً بعد ہی ڈیٹا بھیجنا بند کردیا تھا۔ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ارنا کے مطابق بدقسمت طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیو جارہا تھا۔واضح رہے کہ بوئنگ 737-800 2 انجن والا عام طیارہ ہے جو مختصر یا درمیانے فاصلے کی پروازوں کے لییاستعمال ہوتا ہے، دنیا بھر کی ایئر لائنز 90 کی دہائی میں متعارف کروائے گئے اس طیارے کو ہزاروں کی تعداد میں استعمال کرتی ہیں۔یہ بوئنگ 737 میکس سے پرانا طیارہ ہے جسے ایک خطرناک حادثے کے بعد 10 ماہ قبل گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…