واشنگٹن (سی پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکی صدر نے ایک ٹویٹ کی ہے اور اس میں کہا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔ان کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی ایران نے چھے
عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے اور اس کی شرائط دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔اس نے کہا کہ اب وہ یورینیم کو کسی قدغن کے بغیر افزودہ کرے گا۔البتہ اس نے واضح کیا ہے کہ وہ ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے)کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔