منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مشرقِ وسطی میں طبل جنگ بج گیا، امریکہ کن 7 ملکوں پر قبضہ جمائے گا، ہم نے لوگوں کو خریداہوا ہے، سابق ا مریکی وزیر خارجہ کے تہلکہ خیزانکشافات

datetime 5  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)سابق امریکی وزیرخارجہ ہینری کسنجر نے خبردار کیا ہے کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے اور ایران اس جنگ کا نقطہ آغاز ہوگا،جس میں اسرائیل کو زیادہ سے زیادہ عربوں کو ہلاک کرنا ہوگا اور آدھے مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرلے گا۔انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی فوج کو بتا دیا ہے کہ ہمیں مشرق وسطیٰ میں سات ملکوں پر ان کی سٹرٹیجک اہمیت کی وجہ سے قبضہ کرنا ہوگا،

خاص طور پر کیوں کہ وہ تیل اور دیگر اقتصادی وسائل رکھتے ہیں،صرف یہی ایک قدم رہ گیا ہے کہ ایران پر حملہ کیا جائے۔ہینری کسنجر نے کہا کہ جب روس اور چین اپنی حماقت سے قدم اٹھائیں گے تو عالمی جنگ جیتی جاچکی ہو گی اور صرف ایک قوت اسرائیل اور امریکہ جیتیں گے،اسرائیل کو اپنی قوت اور ہتھیاروں کے ساتھ لڑنا ہوگا اور جتنا زیادہ ممکن ہوسکے عربوں کومارنا ہوگا اور مشرق وسطیٰ کے نصف حصے پر قابض ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں طبل جنگ پہلے ہی بج چکا ہے اور صرف کوئی بہرہ ہی ہوگا جو یہ سن نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے نقطہ نظر سے حالات اچھے گئے تو اسرائیل کے پاس نصف مشرق وسطیٰ کا کنٹرول ہوگا۔سابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ان اسلامی ممالک سے کئی مقامی باشندوں کو خرید یا کرائے پر حاصل کر رکھا ہے اور وہ ہمارے منصوبوں کیلئے کام کر رہے ہیں،جیسا کہ ہم ان پر بھاری سرمایہ لگا چکے ہیں،یہ ہماری توقعات سے بڑھ کر اچھا کام کر رہے ہیں،ان غداروں کی وجہ سے ہم اپنے مقاصد کے حصول کے انتہائی قریب ہیں۔کسنجر نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل روس اور ایران کے لئے تابوت تیار کرچکے ہیں اور ایران اس تابوت میں آخری کیل ہوگا جب امریکہ انہیں بہتری کیلئے موقع دے گا،اس کے بعد وہ ہمیشہ کیلئے اختتام پذیر ہو جائیں گے تاکہ امریکہ ایک نئی عالمی کمیونٹی تشکیل دے سکے،جہاں سپرپاور کے طورپر صرف ایک حکومت ہوگی۔کسنجر نے کہا کہ اس وقت ان کا خواب ہے کہ ان کا ویژن حقیقت بن کر سامنے آئے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…