تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنازے میں اعلیٰ شخصیات بھی شریک تھیں جبکہ شرکاء نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا مخالف نعرے درج تھے۔خیال رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے امریکی حملے میں ایران کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے تھے۔ جنرل قاسم سلیمانی
کی ہلاکت کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ایران نے امریکا سے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔میجر جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ تہران میں ممکنہ طور پر پیر کو ادا کی جائے گی اور انہیں آبائی صوبہ کرمان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ شرکاء نے امریکہ مخالف نعرے بھی لگائے، ان کی نماز جنازہ اتوار کے روز مشہد میں بھی ادا کی جائے گی جس میں آیت اللہ خامنہ ای بھی شرکت کریں گے۔