تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد دنیا بھر میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے،ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیر خارجہ ہنگامی دورے پر تہران پہنچ گئے جبکہ چینی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون کیا اُدھر ایرانی صدر حسن روحانی نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کو ٹیلیفون کیا ہے۔ترک صدر نے اپنی حمایت کا مکمل یقین دلایاہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے
کا کہنا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی ایران پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کا اعلیٰ سطحی کا سفارتی عملہ ایران پہنچا، محمد بن عبدالرحمن الثانی نے ایرانی ہم منصب کے ساتھ دو راؤنڈ کے مذاکرات کیے۔دوسری جانب ایران کا کہناہے کہ ہم ردعمل کسی صورت نہیں روک سکتے۔