تہران (آن لائن)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ہفتے کے روز قاسم سلیمانی کی رہائش گاہ پر آکر مقتول کے خاندان سے تعزیت کی ہے، اس موقع پر ایرانی حکومت کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ ای اورسینئر ایرانی عہدیداروں قاسم سلیمانی خاندان سے تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے ۔اس موقع پر خامنہ ای نے کہا کہ
سلیمانی کی عدم موجودگی ہمیں تلخ بناتی ہے لیکن ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فتح حاصل نہیں ہو جاتی اور مجرموں کی زندگیاں مزید تلخ ہو جاتیں۔آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ سلیمانی کو قتل کرنے والے اب اپنے المناک انجام کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ قاسم سلیمانی کا قتل امریکا اور اسرائیل کیخلاف مزاحمت کو مزید بڑھا دے گا۔