قاہرہ (این این آئی)مصری پولیس نے ایک شادی شدہ خاتون کو اپنی برہنہ تصویر فیس بک کے ایک ایسے پیج پر شیئر کرنے پر گرفتار کرلیا جسے خصوصی طور پر بیویوں کے تبادلے کے لیے بنایا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ فیس بک پیج پر خاتون کی برہنہ تصویر شیئر ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کیا تو وہ خود یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ ان کی برہنہ تصویر شیئر کی گئی ہے۔
مصر کی ویب سائٹ اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ابتدائی طور پر خاتون یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ انہوں نے اپنی ہی برہنہ تصویر ایک متنازع فیس بک پیج پر شیئر کی ہے۔مصری پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے بیویوں کے تبادلے کے لیے بنائے گئے خصوصی پیج پر اپنی برہنہ تصویر شیئر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پراسیکیوشن نے انہیں مجرم بھی قرار دیا تھا۔تاہم خاتون نے خود پر لگے الزام کو مسترد کردیا اور کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان کی برہنہ تصویر کس نے اور کیوں مذکورہ پیج پر شیئر کی، وہ تو مذکورہ پیج سے متعلق کچھ معلومات ہی نہیں رکھتیں۔ویب سائٹ کے مطابق خاتون کی جانب سے جرم کو تسلیم کرنے سے انکار کے بعد مصری پولیس حکام نے واقعے کی مزید تفتیش کی تو انہیں علم ہوا کہ خاتون کی برہنہ تصویر ان کے شوہر نے ہی فیس بک پر شیئر کی۔رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر نے چوری سے اپنی بیوی کی برہنہ تصویر لے کر بیویوں کے تبادلے سے متعلق فیس بک گروپ پر شیئر کی تھی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو شوہر کو گرفتار کیا تو اس نے عدالت میں جرم کو تسلیم کیا اور اعتراف کیا کہ انہوں نے بیوی کی چوری لی گئی تصویر کو فیس بک پر شیئر کیا تھا۔عدالت نے شوہرکے اعتراف کے بعد خاتون کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جب کہ شوہر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔