منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں شادی کیلئے نئی قانون سازی پہلی بار کیا حکم جاری کر دیا گیا ؟جانئے 

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( آن لائن )سعودی عرب کی حکومت نے شادی کرنے کے لیے نئی قانون سازی کرتے ہوئے پہلی بار عمر کا تعین کرتے ہوئے شادی کے لیے عمر کی حد 18 سال مقرر کردی۔سعودی عرب میں نئی قانون سازی سے قبل شادی کے لیے کوئی مخصوص عمر کا تعین نہیں تھا اور کئی واقعات میں لڑکیوں کی شادی 15 سال سے کم عمری میں بھی کرائی جاتی تھیں۔اسی طرح لڑکوں کے لیے بھی شادی کی عمر کی

کوئی خاص حد مقرر نہیں تھی، تاہم اب پہلی بار شادی کے لیے عمر کی حد کا تعین کردیا گیا۔عرب میڈیا کے  مطابق چائلڈ میرج کے نئے قانون کے لیے کئی ماہ سے قانون سازی جاری تھی، تاہم وزارت انصاف نئے نئی قانون سازی سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔رپورٹ کے مطابق چائلڈ میرج پروٹیکشن نامی بل کو سعودی شوری کونسل نے پاس کیا اور اس بل پر گزشتہ کئی ماہ سے قانون سازی جاری تھی۔قانون کو منظور کیے جانے کے بعد سعودی عرب کی وزارت انصاف نے تمام عدالتوں کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر کردی گئی ہے۔شادی کے لیے 18 سال کی عمر کا شرط لڑکوں سمیت لڑکیوں پر بھی ہوگا۔نئی قانون سازی کے تحت وزارت انصاف نے عدالتوں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اگر عدالتوں کو کسی کی جانب سے 18 سال کی عمر سے قبل شادی کی درخواست موصول ہوتی ہے تو وہ مذکورہ درخواست خصوصی کمیٹی کے پاس بھجوائیں۔وزارت انصاف کی جانب سے چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی کمیٹی 18 سال سے قبل شادی کی درخواست کو دیکھنے کے بعد انہیں قانونی طور پر شادی کرنے یا نہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرے گی۔نئے قانون میں عدالتوں اور حکام کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ کس طرح بھی شادی کرنے والے لڑکے یا لڑکی کی عمر 15 سال سے کم نہ ہو۔خیال رہے کہ سعودی حکومت نے کم عمری میں شادیوں کو روکنے کے لیے جنوری 2019 سے قانون سازی کا آغاز کیا تھا اور چائلڈ میرج ایکٹ کے بل کو شوری کونسل میں بھجوایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…