ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

نیتن یاہو کی اہلیہ ملازمین کیساتھ کیا ناروا سلوک کرتیں ہیں؟ سابق ملازمہ نے بدترین برتاؤ کے راز فاش کر دیے

datetime 28  دسمبر‬‮  2019 |

تل ابیب(این این آئی) سرائیلی وزیراعظم کے گھر میں کام کرنے والی ایک سابقہ ملازمہ نے ان امور پر سے پردہ اٹھایا ہے جو بنجمن نیتن یاہو کے گھر میں پیش آتے رہے۔ مذکورہ ملازمہ سیلفی نے، جو ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل تک نیتین یاہو کے گھر میں کام کر رہی تھی،

انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم کی اہلیہ سارہ نفسیاتی اضطراب کا شکار ہیں۔سیلفی کے مطابق نیتن یاہو کی اہلیہ اس ملازمہ پر چیختی اور چلاتی تھیں اور اسے گھر سے جانے سے روک دیتی تھیں۔ انہوں نے ایک بار سیلفی کے اوپر گرم استری بھی اٹھا لی تھی۔ ملازمہ سیلفی کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ کوئی بھی اس بدترین تجربے سے نہ گزرے جس کا سامنا میں نے خاتون اول سارہ کے پاس رہتے ہوئے 5 ماہ تک کیا۔ میں اس دوران جہنم سے گزری،ممکن ہے کہ وہ یہ کہہ دیں کہ میں جھوٹ بول رہی ہوں، وہ جو چاہیں کہیں مگر میرے دل میں جو کچھ ہے وہ میں ضرور باہر لاؤں گی۔سیلفی کے مطابق انہوں نے بڑا کڑا وقت گزارا۔ خاتون اول سارہ اسے گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیتی تھیں، سیلفی اپنی دوستوں سے بات نہیں کر سکتی تھی، وہ کام بھی نہیں چھوڑ سکتی تھی۔ آخرکار جب سیلفی کو دوسرا کام مل گیا تو اس نے کوچ کرنے کا فیصلہ کیا۔ملازمہ نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ اپنے شوہر یا کسی اولاد کی موجودگی میں مختلف انداز سے پیش آیا کرتی تھیں۔ وہ اس دوران سیلفی پر چیخنے چلانے سے ڈرتی تھیں۔ سیلفی کے مطابق سارہ نیتن یاہو نفسیاتی لحاظ سے نارمل نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…