منیلا(این این آئی) فلپائن نے دو امریکی سینیٹرز پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ عام امریکی شہریوں کے لیے بھی ویزہ پالیسی سخت کردی گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلپائن نے دو امریکی سینیٹرز رچرڈ ڈربن اور پیٹرک لیہے کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔
علاوہ ازیں امریکی شہریوں کیلیے نرم کی گئی ویزہ پالیسی کو ختم کر کے ویزے کے حصول کو سخت بنا دیا جائے گا۔پابندیوں کی زد میں آنے والے دونوں امریکی سینیٹرز نے فلپائن کے اْن حکام پر سفری پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی تھی جو فلپائن کی سماجی کارکن اور سینیٹر لیلا دی لیما کی غیر قانونی حراست کے ذمہ دار ہیں۔سینیٹر لیلا نے انسداد منشیات آپریشن کے دوران قتل عام پر صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سینیٹر لیلا پر منشیات فروشی کا الزام عائد کرکے پابند سلاسل کردیا گیا تھا۔ سینیٹر لیلا صدر روڈریگو دوتیرتے اور ان کی حکومت کی سخت ناقد رہی ہیں۔امریکا کی جانب سے اپنے سینیٹرز پر لگائی گئی فلپائن کی پابندیوں پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، رواں برس فلپائن کی امریکی شہریوں کیلئے 30 دن تک ویزے کے بغیر داخلے کی پالیسی سے فائدہ اْٹھاتے ہوئے 7 لاکھ 92 ہزار امریکی شہری فلپائن کے دورے پر آئے تھے۔ فلپائن نے دو امریکی سینیٹرز پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ عام امریکی شہریوں کے لیے بھی ویزہ پالیسی سخت کردی گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلپائن نے دو امریکی سینیٹرز رچرڈ ڈربن اور پیٹرک لیہے کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔ علاوہ ازیں امریکی شہریوں کیلیے نرم کی گئی ویزہ پالیسی کو ختم کر کے ویزے کے حصول کو سخت بنا دیا جائے گا۔