بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت میں ہزاروں ہندوؤں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مودی سرکار کے مسلمانوں کیخلاف پراپیگنڈے ، امتیازی سلوک اور شہریت قوانین بل کی منظوری کے بعد ہزاروں ہندوئوں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں تین ہزار سے زائد ہندوں نے جنوری میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ہندو دلتوں نے فیصلہ ذات پات کی بنا پر امتیازی سلوک اور

ذہنی دبائو کیساتھ ساتھ ہونے والے تشدد کے باعث کیاگیا ۔دوسری جانب ممبئی سے گھر سالگرہ منانے کیلئے آنیوالا مسلمان نوجوان کوبھارتی پولیس نے قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق بھارت میں جاری چودھری سرائے کے مظاہر ہ کے دوران 22سالہ نوجوان بھارتی پولیس نے قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان شہروز تین دن تک اپنے ٹرک کو مختلف اضلاع میں چلانے کے بعد اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے گھر سمبھال پہنچا تھا۔ٹرک کو سڑک پر پارک کرنے کے بعد گھر میں داخل ہوتے ہی پورے گھر میں خوشی کا سما دیکھنے میں آیا تاہم یہ خوشی اس وقت غمی میں بدل گئی جب گھر سے باہر مطاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج شروع کیا۔ ٹرک کے مالک نے شہروزکو آگاہ کیا کہ پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا ہے۔ اور دو بسوں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ٹرک کے مالک تنویرنے ٹرک کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا کہا ۔مسلمان نوجوان شہروز جب ٹرک کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے گھر سے نکلا تو پولیس کی ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے شہروز جاں بحق ہو گیا۔ شہروز کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کے گھر آنے کی بہت خوشی تھی تاہم میرے بیٹے کو اس کی سالگرہ کے موقع پر مار دیا گیا۔پولیس نے موقف اختیار کیا تھا کہ شہروز کو گولی نہیں لگی ،دیگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہروز جاں بحق ہو گیا ہے۔تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گولی لگنے سے شہروز کی موت ہوگئی۔ تاہم بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے موقع پر ہوائی فائر بھی کئے تھے۔ تاہم بھارتی پولیس پہلے بھی مسلمانوں پر مظالم کرتی رہی ہے، حال ہی میں متنازعہ شہریت بل پر مسلمان نوجوانوں کے احتجاج کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ نہ صرف مرد بلکے خواتین  پر بھی لاٹھی چارج کیا گیا تھا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…