بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی ولی عہد کا وہ کام جس کی تعریف امریکی اخبار نے بھی کھل کر دی

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی اخبارنے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی عرب کی سیاحتی حکمت عملی موثر اور نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کئی دھائیوں سے بند رہنے کے بعد سعودی عرب میں سیاحت کے دروازے ایک بار پھر کھل گئے ہیں۔

مْملکت ایک بار پھرعالمی سیاحت کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ رواں سال سعودی عرب میں ہوٹلوں کی سرگرمیوں میں پچھلے سال کی نسبت غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سعودی عرب نے پہلی بار سیاحتی ویزے کے اجراء کے ساتھ ہی خود کو ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پرپیش کیا ہے۔ یہ سعودی عرب کی نمایاں پالیسی میں اہم تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔سعودی عرب نے تیل پر انحصار کم کرنے کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے ملک میں اربوں ڈالر کے سیاحتی منصوبے لگائے ہیں۔ نئے ہوائی اڈے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری ملازمتوں پرانحصار کم کرکے کاروبار اور نجی شعبے میں کام کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس پالیسی کے نتیجے میں سعودی عرب کی معیشت میں مزید بہتری کے آثار نمودار ہو رہے ہیں اور معیشت تیزی کے ساتھ شاہراہ ترقی پرگامزن ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…