منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہمسایہ ملک کا لڑاکا طیارہ پہاڑ کی چوٹی سے ٹکرانے سے تباہ ،پائلٹ ہلاک

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کے شمال مشرق میں واقع صوبے اردبیل میں ایرانی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ جبل سبلان پہاڑ کی چوٹی سے ٹکرانے کے نتیجے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ سردابہ کے علاقے میں پیش آنے والے اس حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ایرانی نشریاتی ادارے کے زیر انتظام نیوز ایجنسی کے مطابق کرنل رحمانی ایک طیارے کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد اس کی جانچ کے مشن پر تھا کہ دوران پرواز یہ طیارہ تباہ ہو گیا۔

حالیہ برسوں کے دوران ایران میں طیاروں بالخصوص فوجی طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ ایرانی فضائیہ کا 45 برس پرانا شاہ ایران کے زمانے کا فضائی بیڑہ استعمال کرنا ہے۔اگرچہ ایران نے فوجی اخراجات کے لیے بڑا بجٹ مختص کر رکھا ہے تاہم غیر ملکی پابندیوں کے سبب تہران کو اپنی مخدوش فضائیہ کے طیاروں کو جدید بنانے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…